کراچی: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 284میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا،طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی کردی گئی-
باغی ٹی وی : سمندری طوفان کے اثرات کے باعث طوفانی ہواؤں سے بجلی کے ونڈ پلانٹس سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے،بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 19 ہزار252 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی شارٹ فال بڑھنے کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا-
لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج پن بجلی کی پیداوار 5ہزار 600 میگاواٹ ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے پیداوار 10ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے صرف 100 میگاواٹ سولر بجلی گھروں سے 82 میگاواٹ، بگاس سے 120 میگاواٹ نیوکلیئرپاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار میگاواٹ ہے۔
شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے،فیاض الحسن …
دوسری جانب ممکنہ طوفان بپر جوائے سے پہلے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش شروع ہوگئی کراچی کے علاقوں گلستان جوہربلاک 8، ایف بی ایریابلاک 12، گارڈن ویسٹ، ڈیفنس ویو فیز ٹو، الفلاح، نارتھ کراچی، ملیرہالٹ، رفاع عام اور سعدی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے بجلی بندش کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
"اسپیس ایکس” میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینئر
کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ حالیہ سائیکلون میں ملک میں آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا اثر بجلی کی پیداوارپر بھی ہوسکتا ہے، آر ایل این جی نہ ملنے پرکراچی میں 2 گھنٹے تک اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے، لوڈ مینجمنٹ کا اطلاق مستثنیٰ صارفین پر بھی ہوگا۔








