لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر پیغام جاری کیا ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، پاکستانی قوم آج بھی نوازشریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے پاکستان کو اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے، نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کریں گے۔
واضح رہے کہ آج 28 مئی کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا،وم تکبیر پر اچانک چھٹی پر کاروباری طبقہ حیران اور امتحان دینے والے طلبا پریشان ہیں، کاروباری برادری کا کہنا ہےکہ مختلف معاملات میں بینک ٹرانزکشنز کرنا ہوتی ہيں ، اچانک چھٹی سے ٹرانزکشن متاثر ہوتی ہے اور کاروباری اعتماد میں کمی آتی ہے۔
لاہور میں انجمن تاجران نے آج مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا جب کہ کراچی کے تجارتی مراکز بھی کھلے رہیں گے،چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہاکہ شدید کاروباری مشکلات کا شکار تاجر تعطیل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔








