عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی وزیراعظم سے ملاقات، کہاں کے دورے کی دعوت دے دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

عطااللہ خان عیسی خیلوی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم نے انہیں خوش آمدید کہا ، دونوں رہنما انتہائی خوشگوارموڈ میں تھے

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے وزیراعظم سےملاقات میں عیسٰی خیل کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی ،وزیراعظم نےعیسیٰ خیل کےدورہ کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم نے عیسٰی خیلوی کی لوک موسیقی و ثقافت بارے خدمات کی تعریف کی، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے میانوالی میں وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا،عطااللہ عیسٰی خیلوی نےکوڑا کرکٹ سےبجلی بنانے والی کمپنیوں کے منصوبہ بارے آگاہ کیا ، عطاء اللہ خان نے کہا کہ کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی 53ممالک میں منصوبےشروع کرچکی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کےکام میں دلچسپی کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی تحریک انصاف کے ممبر بھی ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے جلسوں میں نغمے بھی گائے ہیں، ان کا تعلق وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی سے ہے

Shares: