گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ مجھے گارنٹی ہے تارڑ صاحب (عطا تارڑ) ہارے ہوئے تھے، پورا راولپنڈی اور اٹک فارم 47 پر ہے،

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکے ایک انٹرویو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے گارنٹی ہے تارڑ صاحب جیتے ہوئے نہیں، تارر صاحب ہارے ہیں،سارے ہی فارم 47 پر ہیں، پورا پاکستان 47 پر ہے، میرے حلقے میں بھی جو جیتا وہ فارم 47 پر ہے، پورا پنڈی، کراچی سے بھی جو جیتے وہ بھی فارم 47 پر ہیں، آر اوز کا الیکشن ہے، مینج کیا گیا ، جو جیتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں، میں تو ہارا ہوں،اٹک میں میرا حلقہ (این اے 50) فارم 47 پر ہے،

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی اس گفتگو نے ایک بار پھر انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ان کے بیان نے ملکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔پی ٹی آئی جودعویٰ کرتی ہے کہ حکومت فارم 47 پر مبنی ہے،گورنر پنجاب کے اس بیان کے بعد انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہو گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور سے بھی الیکشن لڑا تھا اور انکے مقابلے میں ن لیگ کی جانب سے عطا تارڑ امیدوار تھے.

Shares: