عطاتارڑ کا ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ،استعفی واپس لینے کی درخواست

0
141
Attaullah Tarar

عطاتارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ کیا، عطاتارڑ نے گفتگو کے دوران کی پرنسپل ایچی سن کالج سے استعفیٰ لینے کے حوالے سے بات کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پرنسپل ایچی سن کالج استعفیٰ واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی ہے واضح رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ کالج کی مینیجمنٹ کا حصہ سید بابر علی بھی مستعفی ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے تھے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر کے بیٹے عیسی احد چیمہ اورمصطفی احد چیمہ کی فیس معاف کی گئی تھیں۔ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفےکے معاملے پرگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا، پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ پرنسپل انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

Leave a reply