میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقدرنوازکلوئی)سابق ٹاؤن چیئرمین رہنماء پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے کونسلرکے گھرپرحملہ
تفصیل کے مطابق سابق ٹاؤن چیئرمین ساکرو اور پی ٹی آئی رہنما اقبال خاصخیلی نے پیپلز پارٹی کے کونسلر عزیز کٹی پر حملہ کر دیا۔گالی گلوچ اور پتھراؤ میں کونسلر عزیز کٹی کے گھر پر حملہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کونسلر عزیز کٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے کزن سلیم کٹی کے ساتھ گھر میں افطار کر رہا تھا۔ جب اقبال خاصخیلی نے اپنے غنڈوں کے ساتھ گھر پر حملہ کيا اور مجھے زدوکوب کیا، اس نے ہمیں مارنے کی کوشش کی اور گھر پر پتھراؤ کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، تکلیف ہو رہی ہے، ہم اپنی مرضی کے مطابق سیاست کریں گے۔ قانونی کارروائی کی جائے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق علی میمن سے مطالبہ کیا ہے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے-
Shares: