افغانستان سے دہشت گردوں کا پاک فوج پر حملہ:پاک فوج کا جوان شہید

افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوج پر حملہ کردیا، واقعے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوج پر فائرنگ کی پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے ميں پاک فوج کا سپاہی جمشید اقبال شہيد ہوگیا، 27 سالہ سپاہی کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کيلئے پرعزم ہے،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.