کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمی

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگاروقاراحمد اعوان کی رپورٹ)ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔کندکوٹ کے قریب ڈاکوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی افس کشمور میں ادا کیا گیا

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔20 سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا،واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جبکہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کچے کے علاقے میں پہنچ گئی جہاں پر جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مہیندرو بھیو مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکواغوا اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا، کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کردیا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دوسری تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصوربلوچ کی رپورٹ کے مطابق کندکوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز پولیس ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی آفس کشمور میں ادا کردی گئی ہے.

پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کشمور ، کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے، بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرِ داخلہ سے تفصیلات طلب کرلیں، اور ملزمان کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہی ہماری پالیسی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

Comments are closed.