عمران خان پر حملہ نا قابل قبول ہے:سیاسی عدم برداشت انتہائی خطرناک: جسٹن ٹروڈو
لاہور:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ نا قابل قبول ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ نا قابل قبول ہے، اس تشدد میں شدید مذمت کرتا ہوں۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے، جمہوریت اور سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
The attack on @ImranKhanPTI and his supporters is completely unacceptable, and I strongly condemn this violence. It has no place in politics, in any democracy, or in our society. I’m wishing a speedy recovery to Imran and all who were injured today.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 3, 2022
یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔