اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیل کے حملے کا جواز دیتے ہوئے اسے 11 ستمبر کے بعد امریکا کی القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائیوں کے مترادف قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس طرح امریکا نے افغانستان میں القاعدہ اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنایا تھا، اسی طرز پر اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ یہودی قوم کے خلاف ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی درندگی تھی اور قطر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور مالی معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
نیتن یاہو نے قطر کو دھمکی دی کہ اگر حماس کو قطر سے نہ نکالا گیا تو اسرائیل دوبارہ حملہ کرے گا، اور کہا کہ امریکا کی کارروائیوں پر دنیا نے داد دی تھی، اسی طرح اسرائیل کے اقدامات کو بھی سراہا جانا چاہیے۔
اسرائیلی حملے ظالمانہ جارحیت ہیں، قطر کے ساتھ کھڑے ہیں،سعودی ولی عہد
یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفیروں نے صدر کو اسنادِ پیش کیں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا این او سی منسوخ کر دیا
ایف بی آر کا صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان