شمالی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو زنی اور کار چڑھانے کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کیا گیا، جسے حملہ آور سمجھا جا رہا ہے۔پولیس کو صبح 09:31 بی ایس ٹی پر اطلاع ملی کہ ایک کار لوگوں کی طرف دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں کار کی ٹکر اور چاقو حملے کے باعث چوٹیں آئیں۔
مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہام نے کہا کہ واقعہ کرمپسال کے مڈلٹن روڈ پر پیش آیا اور فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ ان کے مطابق مشتبہ حملہ آور غالباً ہلاک ہو چکا ہے۔نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس نے اس واقعے کو "بڑا واقعہ” قرار دیا اور ایمرجنسی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد "آپریشن پلیٹو” نافذ کر دیا گیا، جو بڑے پیمانے پر ہنگامی صورتحال، بشمول ممکنہ دہشتگرد حملوں، کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ، وائٹ ہاؤس نے "سرخ لکیر” کھینچ دی








