عمرہ کے بہانے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام ، 3 خواتین سمیت 13 مسافر آف لوڈکر دیئے گئے
ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائیاں،ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 13 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا،مسافروں کو عمرہ کے بہانے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے پر آف لوڈ کیاگیا۔مسافر فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے تاہم دورانِ کلیئرنس مشکوک حرکات اور شواہد کی بنیاد پر انہیں روک لیا گیا۔مسافروں میں حمزہ علی، ذیشان علی، سمیع اللہ، شیراز حسن، عمران وارث شامل ہیں،مسافروں میں بلال حسن، سید یاسین حسین، محمد رضوان ،غلام رسول، حق نواز شامل ہیں،خاتون مسافروں میں فضیلت بی بی، زاہدہ بی بی اور سردارن بی بی شامل ہیں،اس سے قبل میں خواتین مسافروں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے مختلف ائرپورٹس سے عمرے ویزے پر یورپ جانے کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔دورانِ تفتیش مسافروں کے موبائل فونز سے مشکوک بین الاقوامی نمبرز پر رابطے برآمدہوئے
مسافروں کے ساجد نامی ایجنٹ سے کالز اور مصر اور لیبیا سے متعلق چیٹس برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عمرہ کے بہانے لیبیا اور وہاں سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ائرپورٹس پر عمرے پر جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہےغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی








