پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے

0
90

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان اور افغان تماشائیوں کیلئے الگ انکلوژر بنائے جائیں گے-

باغی ٹی وی: آئندہ ماہ شارجہ اسٹیڈیم پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اب اس بار شارجہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز؛ پاکستان سمیت10 ملکوں کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے مد مقابل

شارجہ اسٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایشیا کپ میچ میں افغان تمشائیوں کی ہنگامہ‌آرائی کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہےاس بار ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کے تماشائیوں کے علیحدہ اور افغان تماشائیوں کیلئے الگ انکلوژر بنائے جائیں گے-

اس کے باوجود تماشائیوں کیلئے ضابطہ اخلاق بنائے جارہے ہیں اور خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانون سختی سےحرکت میں آئےگا پولیس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی تماشائیوں کو کیمروں کی مدد سے کنٹرول کرے گی اور تماشائیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

پی ایس ایل8: مارٹن گپٹل پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے پر جوش

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کےبعد اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سےقبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی سیریز شارجہ میں کرانے کی تصدیق ہوگئی ہے، ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کردیا گیا ہے, ممکنہ طور پر تینوں میچ رمضان میں ہوں گے,افغان بورڈ ان میچز کا میزبان ہوگا۔

Leave a reply