آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ، عظمیٰ کاردار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار آڈیو لیک ہونے کے بعد میدان میں آ گئیں

عظمیٰ کاردار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ،

عظمیٰ کاردار نے زلفی بخاری کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترم زلفی بخاری – میں فرسٹ لیڈی کی بہت زیادہ عزت و احترام کرتی ہوں اور اپنی جان قربان کرنا قیادت کے لئے میرے لئے اعزاز ہو گا۔

عظمیٰ کاردار کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیک کے حوالہ سے انکوائری ہونی چاہئے اس ضمن میں نہ صرف میں بلکہ پارٹی قیادت بھی انکوائری کی درخواست کرے، جو ہوا اسکے لئے میں معذرت خواہ ہوں

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عظمی کاردار سے توقع بھی نہیں کی جا سکتی کہ انہیں خاتون اول کے معیار کی سمجھ ہو، خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کےلئے ترجیح ہے، پی ٹی آئی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے شخص کے لیے یہ شرم کا مقام ہے

Comments are closed.