سپریم کورٹ نےآڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا

0
103
supreme

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت دی کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا ہے اور اب سپریم کورٹ کا 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے،سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے منانے انکے گاؤں پہنچ گئے

واضح رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کو طلب کیا تھا چیئرمین پی اے سی کا کہنا ہے کہ دس سال سے سپریم کورٹ اپنے حسابات کا آڈٹ نہیں کروا رہی پی اے سی نے ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب نعیم بخاری کو فوری عہدے سے ہٹانے اور تمام مراعات واپس لینے کی ہدایت کی تھی-

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاتھا کہ سپریم کورٹ کو کیا اختیار حاصل ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مقرر کرے۔ پی اے سی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب کو فوری ہٹانے ، نعیم بخاری سے تمام مراعات واپس لینے کی سفارش کر دی۔

ملک میں آئندہ ماہ مئی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

پی اے سی نے ایف آئی اے اور نیب حکام کو انکوائری کیلئے گن اینڈ کنٹری کلب جانے کی ہدایت کی تھی کہا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے آڈٹ حکام کے ساتھ گن اینڈ کنٹری کلب جائیں اور دیکھیں کیسے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاتا۔ پی اے سی نے کلب کا مالیاتی ریکارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

نور عالم خان نے کہا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، پی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی، سینیٹ اسٹاف کو ملنے والے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کی تھیں پی اے سی نے پلاٹوں کی تفصیلات نہ بھجوانے پر چیئرمین سی ڈی اے کی سرزنش کی۔

مفتی عبدالشکور کے معاملے پرپی ٹی آئی غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے،وزیر اطلاعات

نور عالم خان نے کہا تھا کہ پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایوینیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل مانگی تھی۔ بتائیں کہ کونسے بیوروکریٹس، ججز، اور سیاست دانوں نے ون کانسٹیٹیوشن ایوینیو میں اپارٹمنٹ خریدےیہ بھی پتا کریں ان کےپاس اپارٹمنٹ خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے۔

Leave a reply