اگست کے مہینے میں اوور بلنگ پر نیپرا کی رپورٹ آگئی

0
144
nepra

اگست میں بجلی کی اوور بلنگ پر نیپرا نے انکوائری رپورٹ جاری کردی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ صارفین کو 30دن کے بجائے چالیس دن کے بل بھیجے گئے ۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کی جانب سےڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف جولائی اور اگست 2023 کے ماہانہ بلوں میں اوور بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے پر نیپرا کوکثیر تعداد میں درخواستیں جمع کروائی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 3 سینئر افسران پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔ انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اوور بلنگ کی ۔ ڈسکوز کے عملے کی غفلت سے بجلی صارفین پر بھاری بوجھ پڑا ۔ صارفین کو30 دن کی بجائے 40دن کے بل بھیجے گئے ۔ کمیٹی نے صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈسکوز کے دفاتر کا وزٹ کر کے ایک جامع رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 30دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر اس قسم کی بددیانتی کر رہی ہیں ،ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کے غلط اور زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply