متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سُپر 98 پیٹرول کی قیمت اگست میں 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی، جو جولائی میں 2.7 درہم تھی۔اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.57 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پچھلے ماہ 2.58 درہم تھی۔ای پلس کیٹیگری کے پیٹرول کی قیمت بھی معمولی کمی کے ساتھ 2.50 درہم فی لیٹر ہوگی، جبکہ جولائی میں یہ 2.51 درہم تھی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اگست کے لیے یہ 2.78 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پچھلے مہینے 2.63 درہم تھی۔
باجوڑ میں مارٹر شیل گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی