ایئر چیف کی اسد عمر سمیت اہم شخصیات سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے ایئر چیف کی الوداعی ملاقات ہوئی

اسد عمر نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا ،ایئرچیف کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق دستاویزی فلم دیکھی، اسد عمر نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی

قبل ازیں چیف آف ایئر اسٹاف ایئرمارشل مجاھد انور خان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، ایئر مارشل مجاھد انور خان کی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات ہوئی ہے، فواد چوہدری نے سربراہ پاک فضائیہ کو وزارت سائنس میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل مجاھد انور خان نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کی تعریف کی، ملاقات میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سول ملٹری انٹرفیس کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاھد انور خان نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول-ملٹری تعاون کے فروغ کے لیئے پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی،

پاکستان میں سول مقاصد کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکانالوجی اور پاک فضائیہ کے اشتراک پر گفت و شنید کی گئی، فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں برق رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی، سربراہ پاک فضائیہ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈرون ٹیکنالوجی میں پاک فضائیہ کی بھرپور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی،ایسے اشتراک سے چند ماہ میں ہی پورے ملک میں پاکستانی ساختہ ڈرون کی پیداوار کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ملکی دفاع کے لیئے ناقابل فراموش اور جراتمندانہ خدمات قابل ستائش اور پاکستان کے لیئے فخر کا باعث ہیں،

وفاقی وزیر سائین اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا،اور کہاکہ مستقبل کی جنگوں کا انحصار ایئرواسپیس ٹیکنالوجی پر ہوگا، جنگ کے نتیجے کا تعین کسی بھی ملک کی فضائیہ کی استعداد کریگی، ملاقات میں سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود بھی شریک ہوئے

Shares: