عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق خواتین نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا اورخواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مطالبہ کیا گیا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔عورت مارچ سے قبل لاہور پریس کلب میں خواتین محاذ عمل کی کنوینئیر نائلہ ناز نے امِ لیلہ، جلوت علی، رفعت مقصود، ارم کاشف، فائقہ جبیں اور انعم مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کا سلسلہ روکا جائے اور خواجہ سرا اور صنفی اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے، جنس کا تعین از خود کرنے کا حق برقرار رکھا جائے۔شرکاء نے پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک عورت مارچ کیا، شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب عورت مارچ کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

Shares: