وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔

باغی ٹی وی:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرنے والا بزدل ہے-

پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کےخلاف سازش کی۔

وفاقی حکومت کا ازخود نوٹس اختیارمیں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا …

واضح رہے کہ گزشتہ شام لاہور میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ کلمہ طیبہ انسانوں کو غیرت مند بناتا ہے، لیڈر ہوتا ہی غیرت مند ہے،جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے، لیڈر سچا اورایماندار ہوتا ہے، جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔

پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ …

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئےہےمیں نے انصاف لینا ہےاس کیلئے ساری قوم کو تیار ہونا ہے میرے گھر پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما علی امین کو گرفتار کر لیا، یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں۔

Shares: