دبئی: چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔
باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں-
عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوپر کونولی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپنا لیا۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی۔ ٹریویس ہیڈ 2 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 110 کے مجموعی رنز پر گری جب مارنوس لبوشین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
چوتھی وکٹ 144 رنز پر گری جوش انگلس 11 رنز بنا کر جلد ہی بھارتی باؤلر کا شکار ہو گئے اسٹیو اسمتھ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 73 رنز بنا کر 198 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 205 رنز پر گری جب گلین میکسویل صرف 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔
پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آذری صدر کا آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان ،وزیراعظم کی اہم ہدایات
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا، وفد کی قیادت نائب صدر بھارتی بورڈ راجیو شکلا کریں گےبھارتی بورڈ کا وفد کل واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا اور لاہور میں دو روز قیام کرے گا۔