ورلڈ کپ وارم آپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی
ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوگئی۔352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے 50 اور فخرزمان نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی اور امام الحق نے 16 ،16 رنز بنائے۔
پہلی اننگز
آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 351 رنز بنا کر پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کے دوسرے وارم آپ میچ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس میں 10 چوکے لگائے گئے، اس کے بعد جوش انگلیس نے آخری 10 اوورز میں آسٹریلیا کی اننگز کو تیز کرنے میں مدد کی اور 160 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 30 میں 48 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کا آغاز بہت اچھا تھا اور بغیر کوئی وکٹ کھوئے 100 رنز کا ہندسہ عبور کرنے کی کوشش میں تھا جب اسامہ میر نے لگاتار دو اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں، ان کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے بالترتیب 48 اور 31 رنز دے کر آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو، جبکہ حارث رؤف، وسیم جونیئر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔حارث رؤف نے صرف نو اوورز میں 97 رنز دیے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی میں شاداب خان پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں جو صرف بلے باز کے طور پر کھیل سکتے ہیں جب کہ محمد حارث کی جگہ محمد رضوان کو وکٹ کیپر بنایا گیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

Shares: