آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبرمیں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرلے گا، فلسطینی ریاست میں حماس کیلئے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا،فلسطینیوں کو خود ارادیت فراہم کرنے کا موقع ہے، غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے بھی آگے جا چکی ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیتن یاہو کو کہا کہ ہمیں فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے،
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے کہا کہ فلسطین سے متعلق فیصلے سے پہلے امریکی ہم منصب کو آگاہ کر دیا تھا۔
الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کی دنیا والوں کیلئے وصیت،پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار
ادھردنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا،چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا اور دارالحکومت بیونس آئرس میں سینکڑوں لوگوں نے غزہ میں جاری نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 17 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔
کراچی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار