آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

0
42

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران میں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔

باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا 13 افراد اور دو اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جن میں ایرانی اخلاقی پولیس، باسیج اور 6 ایرانی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا۔

امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

وونگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے پر 3 ایرانیوں اور ایک ایرانی کمپنی پر اضافی مالی پابندیاں عائد کرے گا۔

قبل ازیںامریکی حکام کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ جمعہ کو روس میں قائم تین اداروں کوبلیک لسٹ کے لیے نامزد کرے گی جو یوکرین میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرون کی منتقلی میں ملوث ہیں۔ اس طرح کے اداروں میں ڈرون حاصل کرنے والی روسی فضائیہ اور روسی 924 واں ریاستی مرکز برائے بغیر پائلٹ ایوی ایشن شامل ہیں، جہاں 924 ویں مرکز کے اہلکاروں نے ایرانی ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایران کا سفر کیا ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ امریکا ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر بات چیت کے لیے ہم خیال ممالک کے ایک گروپ کو اکٹھا کرنے کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ روس اور ایران سازوسامان، ہتھیاروں کی منتقلی نہ کر سکیں۔

Leave a reply