چیئرمین سینیٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان سے 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے آسٹریلیا میں اہتمام کریں گے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر
0
134
Australia High Commissioner Meets Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gilani to Discuss Mutual Interest.

چیئرمین سینیٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون میں اضافے اور خاص طور پرتعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اہم فورمز کا حصہ رہاہے۔ پاکستان نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں پناہ دی اور ان کی تعلیم اور بہتر معیار زندگی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اور افغان پناہ گزینوں کے لئے بہت کام کیا ہے۔ پاکستان سے 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے آسٹریلیا میں اہتمام کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمی تغیرات کے حوالے سے دنیا بھر کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ موسمی تغیرات سے متاثرہ مماک کی صف میں پاکستان اولین مماک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔گلوبل وارمنگ اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے بین الاقوامی معاہدات پرہم سب کو عمل پیرا ہو نا ہوگا۔ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ادارہ جاتی میکنزم موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس میکنزم کو مزید موثر بنایاجائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت،لائیوسٹاک، تعلیم، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر معاشی خوشحالی لا سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا وطالبات حصول تعلیم کے لئے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ آسٹریلیا پاکستانی طالبعلموں کے لئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی وظائف کا اہتمام کرے۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ آسٹریلیامیں موجود پاکستانی کمیونٹی آسٹریلیا کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

Leave a reply