مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

حافظ آباد: غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دوکانیں اور گودام سیل

حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی...

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

آسٹریلیا کے جیت پر پاکستانی کر کٹرز کی رائے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔ آسٹریلیا نے بتا دیا کہ وہ ہار کیسے نہیں مانتے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا کی فیلڈنگ بہت اچھی تھی۔ بھارت کو 300 رنز کرنے چاہیے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کی پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی۔

اس موقع پر سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کرکٹ جیتی ہے۔ کرکٹ نے آج بتا دیا جو جان مارے گا وہ جیتے گا۔ عبدالرزاق نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

پروگرام میں شریک پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کا بھی کہا تھا وہ بڑے میچ کی بڑی ٹیم ہے۔ بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے سارا پریشر کوہلی پر ڈال دیا تھا۔