مارش، اسمتھ نے نصف سنچریاں بناکر آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری حاصل کر دی

0
139

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا جس میں آسٹریلیا کو اب تک 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے دن کے آغاز پر پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور عامر جمال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے کھیل کی شروعات کی تھی۔محمد رضوان 51 گیندوں پر 42 رنز بناکر کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ اسکور میں صرف 2-2 رنز کا اضافہ کر پائے جبکہ عامر جمال 80 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شاہینوں نے ان پر تابڑ توڑ حملے کیے، اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین نے عثمان خواجہ کو چلتا کیا جب کہ لنچ سے پہلے لبوشین کو بھی میدان بدرکردیا۔میر حمزہ نے 2 گیندوں پر 2 شکار کیے جس میں انہوں نے خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کا دوسرا روز میچ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 124 رنز پر پہنچایا تو عبداللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، شان مسعود بھی 54 رنز پر ناتھن لیون کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سعود شکیل نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

Leave a reply