آسٹریلیا اور میکسیکو شدید طوفانی موسم کی لپیٹ میں آ گئے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔
سڈنی میں طوفان کے باعث 35 ہزار سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 62 میل (تقریباً 100 کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ صرف سڈنی میں 5 پروازیں منسوخ جبکہ مجموعی طور پر 55 سے زائد ملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔ بین الاقوامی پروازوں میں بھی تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں صرف 6 گھنٹوں کے دوران ایک مہینے کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ تیز ہوا، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے جیسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین نے اس شدید طوفان کو ’’بم سائیکلون‘‘ قرار دیا ہے۔ زمینی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے اور ٹرین سروسز میں خلل پیدا ہو چکا ہے۔ ریاست کے ایلاوارا علاقے میں ملبے اور سیلاب کے باعث سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جب کہ سینٹرل کوسٹ ریجن میں ساحلی کٹاؤ کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب میکسیکو میں طوفانی بارشوں کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، اور طوفان کے کیٹگری ٹو میں تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پاکستان کا اضافی ایل این جی فروخت کرنے پر غور، تین کارگو موجود
ٹرمپ کی 60 روزہ جنگ بندی کی پیشکش، نیتن یاہو کا حماس کے خاتمے پر اصرار
پیٹرول مہنگا، ریلوے کرایے بھی بڑھا دیے گئے، 4 جولائی سے اطلاق ہوگا
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 47 شہادتیں
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا
ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت
Ask ChatGPT