سڈنی: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے،جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے آسٹریلیا کے فاسٹ بولراسکاٹ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے،ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 12 اوورزمیں پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں اسٹارک نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جب کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ آکلینڈ میں 25 مارچ 1955 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں صرف 26 رنزپرڈھیر ہوئی تھی، اس فہرست میں جنوبی افریقہ ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف 2 مرتبہ (13 فروری 1896اور 14 جون 1924) کو محض 30 رنز پرآل آؤٹ ہوئی تھی۔