کینبرا: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے فاتح کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے وہ اپنی جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کریں گے اور جمع ہونے والی رقم متاثرین کی طرف بھیج دی جائے گی۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ’’تصور کریں کہ اگر ہم میں سے ہر شخص ایک ڈالر عطیہ کرتا ہے، تو کچھ ہی وقت میں ہم ایک ملین ڈالر اکٹھا کر سکیں گے جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو سکے گی‘‘۔
NAME: Fawad Ahmed
BSB: 013711
ACCOUNT: 433429814
Please donate generously to the above account and let’s help the people affected by the worst floods..
I would like to auction my @CricketAus ( West Indies tour 2015 ), @VicStateCricket ( Sheffield Shield Winners 2014/15 ) pic.twitter.com/WM4ruaGMkF— Fawad Ahmed (@bachaji23) September 1, 2022
فواد احمد نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنی تین جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کروں گا جس کے لیے لوگ مجھے پرائیویٹ میسج پر بولی کی رقم بتا سکتے ہیں جبکہ زیادہ بولی والی رقم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کروں گا۔
واضح رہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے فواد احمد نے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔
دوسری طرف برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے بیرونی قرضے معاف کیے جائیں بلکہ سیلاب کی وجہ بننے والے موسمیاتی تغیرات پر معاوضہ بھی دیا جائے۔
Inflation in Pakistan is at an all time high at 27%!
Pakistan’s international debt should be immediately cancelled – they should instead be given reparations for the climate crisis caused.
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) September 1, 2022
برطانیہ کی رکن اسمبلی کلاڈیا ویب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مہنگائی 27 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس لیے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے بیرونی قرضے فوری طور پر معاف کیے جائیں۔