کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

Shares: