آسٹریا کے جنوب مشرقی شہر گراز کے ایک اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، گراز کی میئر ایلکے کاہر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان میں متعدد طلبہ، ایک بالغ فرد اور مشتبہ حملہ آور شامل ہیں۔پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فائرنگ کی آوازوں کی اطلاع پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر تعینات کیے گئے، اور آپریشن تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں اسکولوں پر حملوں کے واقعات نسبتاً کم ہوتے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں بعض غیر دہشت گردانہ نوعیت کے حملوں نے براعظم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
تعمیراتی شعبے اور کم لاگت گھروں کے لیے ریلیف، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم
وفاقی بجٹ 2025-26 میں سپریم کورٹ کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص
نان فائلرز اب گاڑی، جائیداد نہیں خرید سکیں گے اور بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھلے گا
کوئی منی بجٹ نہیں آیا، نہ ہی اضافی ٹیکس لگایا گیا، وزیر خزانہ کا اعلان