تحریر کردہ مضامین:عثمان قیوم

کامونکی سے دو منشیات فروش گرفتار ڈھائی کلو چرس برآمد

کامونکی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے دو کلو پانچ سو گرام کرلی۔مزید بتایا گیا کہ تھانہ سٹی...

کامونکی میں پہلا آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ

ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے وکیل خان سٹڈیم میں پہلی بار فسٹ آل گوجرانوالہ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے باغی...

بیوپاری کو اغواء کرکے چوکی منڈیالہ تیگہ لیجانے اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے تھانیدارسمیت آٹھ سپاہیوں کیخلاف مقدمہ درج

کامونکے(نمائندہ باغی ٹی وی )بیوپاری کو اغواء کرکے چوکی لیجانے اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے تھانیدار اور پولیس ملازمین سمیت آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج۔مزید بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ٹبہ محمد نگر کا خالد حسین اپنی حویلی مویشیاں میں موجود تھا کہ اس دوران منڈیالہ تیگہ کا چوکی انچارج سلیمان صفدر،پولیس ملازمین عمران سہیل،شفاقت علی،محمداصغر،آصف اور تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے پرائیوئٹ گاڑی میں اغواء کرکے چوکی لے گیا اور تھانہ فیروز والامیں مقدمہ کا کہہ کر اُسے حوالات میں بند کردیا جبکہ چوکی انچارج سلیمان صفدر سمیت دیگر ملازمین نے معاملہ رفع دفع کروانے کے نام پر خالد حسین سے ایک لاکھ75ہزار روپے ہتھیا لئے۔جبکہ گذشتہ روز معلوم ہوا کہ اُسکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہے۔صدر پولیس نے خالد حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا ہے اور خالد حسین کو انصاف کے حصول کی یقین دہانی کروائی ہے

حکمران تجوریاں بھرنے میں مصروف اور عوام کا استحصال

پاکستان دنیا کی ہر نعمت سے مالا مال ہے مگر بد قسمتی یہ ہے کے ابھی تک کوئی ایسا حکمران نہیں ملا جو ان نعمتوں کو ملک و قوم کے فائدہ کے لئے استعمال کرنے کے لئے کوئی عملی اقدام کیا ہو۔باغی ٹی وی سے خیالات کرتے ہوئے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ایڈووکیٹ عطاء الرحمن نے اپنے بیان میں کیا۔انکا مزید کہنا تھا حکمرانوں نے سوائے اپنی تجوریوں کی بھرنے کے علاوہ عوام کے لئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔وڈیروں، جاگیر داروں اور اتحصالی قوتوں نے اقتدار کی گرفت مضبوط رکھی اور جی بھر کر عوام کا استحصال کیا۔

5 منشیات فروش گرفتار 7 کلو سے زائد چرس برآمد

سادھوکی : تھانہ واہنڈو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش گرفتار کر کے ان سے 7 کلو 760 گرام چرس برآمد کی۔ باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز واہنڈو پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بلال ولد اشرف سکنہ کوٹلی دل باغ رائے سے 1830 گرام اسی کے ساتھی ظفر اللہ چنگڑ سے 1780 گرام چرس ، ارشد مسیح سکنہ بھونڈی فیروز والا سے 1500 گرام چرس، ظہیر الحسن سکنہ نٹھراں واکی سے 500 گرام چرس، اسماعیل ولد گل فروش پٹھان سے 1500 گرام چرس اور نعیم اختر کوکھر سکنہ کوٹ قاضی سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اس آپریشن پر عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ آئی ہے۔