اے وی ایل سی سی آئی اے کی انٹیلیجنس معلومات پر بڑی کارروائی

0
31

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے اپنے بیان میں بتایا کہ نجی بینک کے اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر کیش ٹرے لوٹنے والا کم عمر ملزم گرفتار کر لیا گیا ، گلبرگ میں 16 دسمبر 2020 کو اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ہوئی تھی، 18 سالہ مرکزی ملزم عدنان نے تن تنہا کیسے واردات کی؟

ملزم عدنان اور والد کے ہوش اڑا دینے والے انکشافات سامنے آگئے میں نے اے ٹی ایم مشین کو صرف اپنے ہاتھوں اور پنکچر میں استعمال ہونے والے ٹول سے توڑا، پہلا لاک توڑا اس کے بعد دوسرا لاک توڑا، جیسے ہی دو مرتبہ گھمایا دروازہ کھل گیا،

ملزم عدنان کا کہنا تھا کہ پھر اے ٹی ایم سے 2 کیش ٹرے نکالی اور گھر لے گیا ، گھر جاکر دونوں ٹرے کو توڑا، ٹرے کے اندر 16 لاکھ روپے موجود تھے، میرے بچے نے ایے ٹی ایم مشین توڑی تھی ،

والد نے کہا کہ پیسوں سے سرجانی میں ایک مکان اور ایک رکشہ لیا، پیسوں سے سونا بھی لیا اور دیگر کام کروائے، راؤ عارف اسلم کا کہنا تھا کہ ملزم عدنان بینک کے قریب پنکچر شاپ پر کام کرتا تھا، ملزم ایک مرتبہ کسی شخص کا اے ٹی ایم کارڈ پھنسا تو وہ اس کی مدد کرنے کے گیا، ملزم نے جب اے ٹی ایم مشین دیکھی تو اس نے واردات کا سوچا،
گھر کی فائل رکشہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، مضبوط کیس بنا کر پوری ریکوری کی جائے گی،

Leave a reply