گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )عوام اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیرضروری استعمال سے پرہیز کریں- ڈاکٹر حماد ارشد
تفصیل کے مطابق آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن ویک کا پہلا دن تھا جس کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حماد ارشد نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک میڈیسن اسی وقت ہی استعمال کرنا چاہیے جب اس کی مریض کو اشد ضرورت ہو انہوں نے کہا کہ یہ صرف بکٹیریا کے لیے کارآمد ہوتی ہے وائرس کے خلاف کار آمد نہیں ہوتی۔ جب انٹی بائیوٹک میڈیسن استعمال کریں تو اس کا کورس پورا کریں جو کہ تین دن، پانچ دن، سات دن تک کا ہوتا ہے مگر کوئی بھی کورس معالج ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شروع کریں اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی دوائی استعمال کریں اس سیمینار کے بعد اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات ،ڈاکٹر حماد اشرف, اے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد بخاری اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور لوگوں کو اینٹی بائیوٹک میڈیسن کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
Shares: