عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہےپاکستان ریلوے نے ابتدائی انکوائری کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہونے والی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اوورشوٹ ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ سے ٹکرائی، ڈرائیور کنٹرول کرنے اور ٹرین کو بروقت روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں 2 کوچز پٹڑی سے اتریں اور مجموعی طور پر لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔
وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور
واضح رہے کہ رات گئے عوام ایکسپریس کو لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوئے، 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے،مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم
ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔