عوام سے رابطے بڑھانے کے لئے برطانوی ایجنسی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

0
43

لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو نے انسٹا گرام پر اپنا اکائونٹ بنالیا جس پر معلومات شیئر کی جائیں گی ۔

باغی ٹی وی : اس ضمن میں برطانیہ کی ʼایم آئی فائیو نے جمعرات کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ایم آئی فائیو کا انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ ʼایم آئی فائیو آفیشل کے نام سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ادارے سے متعلق قیاس آرائیاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا مواد بھی عوام کے ساتھ شیئر کرے گی جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم آئی فائیو انسٹاگرام پر حاضر سروس انٹیلی جنس آفیسرز کے ساتھ آن لائن سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جبکہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت کے مواقع کو بھی فروغ دے گی۔​

برطانیہ کی خفیہ ʼایجنسی ایم آئی فائیو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کر کے عوام سے رابطے میں رہنے کا آغاز کر رہی ہے۔ایم آئی فائیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے عوام تک ایسی معلومات پہنچائے گی جس سے وہ لا علم ہیں۔

ایم آئی فائیو لندن میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے تہہ خانے میں موجود میوزیم کی تاریخی نمائشوں سے متعلق معلومات بھی پہلی مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرے گی۔

خفیہ ایجنسی کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے عوام تک معلومات فراہم کرنے کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ʼایم آئی فائیو کے نئے ڈائریکٹر جنرل کین میک کیلم نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلی میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ وہ خفیہ ایجنسی میں نئے طریقے آزماتے ہوئے انہیں سب کے سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a reply