عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

waqar

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر باالخصوص کراچی کے عوام پی پی پی کو فتح سے ہمکنار کریں گے، عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کراچی ڈویژن کے ضلعی صدرو جنرل سیکریٹریز اور بلدیاتی امیدواروں کے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرو نے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کاونسلرز کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ڈویژن کی ہر یوسی اور وارڈ میں الیکشن سیل بنائے جائیں گے اور بھرپور ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں انتخابی جلسے ہوں گے جس سے پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وقار مہدی نے کہا کہ کراچی شہر کے دیرینہ مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں صوبائی حکومت کے 200 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی کی جانب سے بھی ہر یوسی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ٹان چیئرمینز بھی عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کے واحد حقیقی ویژنری لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شیدائیوں کا شہر ہے۔ اجلاس میں جاوید ناگوری، راجہ رزاق، سردار خان، اقبال ساند، عابد ستی، جانی میمن، حبیب جدون، تیمور سیال، امداد جوکھیو، شہزاد مجید، ریاض بلوچ، جمیل ضیا، شرجیل رضوانی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار موجود تھے۔

وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

علی خورشیدی کا کراچی میں پانی کی قلت پر اظہار تشویش

Comments are closed.