عوام کے ساتھ اسلامی بینکاری کے نام پر فراڈ ہورہا ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

ملکی بینکاری میں اسلامی بینکوں کا حصہ 25 فیصد ہو گیا ہ
0
87
saleem mandviwala

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں سینیٹر فاروق نائیک نے نگران حکومتوں میں بل کے پیش ہونے پر اعتراض اٹھایا، اس سے قبل نگران حکومتوں میں بلز سینیٹ میں پیش ہوئے تھے، فاروق ایچ نائیک نے اعتراض اٹھایا تھا کہ بلز پیش کرنا غیر آئینی ہے، فاروق نائیک نے کہا کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے پہلے ہوا ہے اب نہیں ہونا چاہیے،فاروق ایچ نائیک خود چیئرمین سینیٹ تھے اس وقت بھی بل پیش اور منظور ہوئے،میں نے ان کو بتایا تو انہوں نے کہا ہے پہلے غلط ہوا ہے اب نہیں ہونا چاہیے،

کمیٹی اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کمیٹی کو بل پر بریفنگ دی اور کہا کہ ترمیمی بل کے تحت بینکوں میں پانچ لاکھ روہے تک رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اس سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس کو تحفظ حاصل تھا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 50 سال ہوگئے ہم نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس بل میں مائیکرو فنانس بینک شامل نہیں ہیں، مائیکروفنانس بینکوں کو بھی مستقبل میں بل میں شامل کرنے کا ارادہ ہے، فی الحال ان کیلئے الگ سے تحفظ کا نظام موجود ہے،بورڈ کو اختیار حاصل ہوگا کہ مائیکروفنانس بینکوں کو شامل کیا جائے یا نہیں،پہلے عالمی مالیاتی ادارے ڈیپازٹرز کے تحفظ کے حق میں نہیں تھا، آئی ایم ایف نے اب ہمیں کہا ہے کہ ڈیپازٹرز کو تحفظ دیا جائے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ ساری چیزیں آئی ایم ایف ہی کیوں ہمیں بتاتا ہے؟ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کے دور میں یہ کام کرنا چاہتے تھے اس وقت عالمی اداروں نے مخالفت کی تھی، سٹیٹ بینک کے بورڈ ممبران ایک میٹنگ کی 75 ہزار روپے فیس لیتے ہیں،دیگر بینکوں کی 50 ہزار روپے سے زیادہ فیس ہے، سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسی لئے لوگ بینکنگ کے شعبے میں نوکری کو ترجیح دیتے ہیں، وہ لوگ بورڈز کو جوائن کرتے ہیں جن کو پیسوں کی ضرورت ہو، اچھے اور سمجھدار لوگ کسی بورڈ کے ممبر نہیں بنتے،

اسلامی بینکنگ کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25 سے 30 فیصد شرح سود لیا جاتا ہے،کنونشنل بینکاری 20 فیصد شرح سود چارج کرتی ہے، عوام کے ساتھ اسلامی بینکاری کے نام پر فراڈ ہورہا ہے،لوگ اسلام سے محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ مالی مفاد کیلئے جاتے ہیں، میرے پاس کئی کیسز آئے ہیں جن میں اسلامی بینکاری میں شرح سود زیادہ ہونے کی شکایت آئی ہے،کمیٹی نے سٹیٹ بینک سے اسلامی بینکاری پر بریفنگ طلب کرلی، کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی بینکاری کے حوالے سے مروجہ طریقہ کار کے حوالے سے بھی بتایا جائے، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکنگ کے شعبے میں روایتی بینکوں کو حصہ 75 اور اسلامی بینکاری کا 25 فیصد ہے،

کمیٹی میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل پر غور کیا گیا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی بینکاری میں اسلامی بینکوں کا حصہ 25 فیصد ہو گیا ہے،اسلامی بینکاری ملک میں تیزی سے فروغ پا رہی ہے،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینکاری میں دھوکہ زیادہ اور بینکوں کیلئے منافع بہت زیادہ ہے،اسلامی فنانسنگ لینے والوں سے بہت زیادہ منافع لیا جاتا ہے،اس میں اسٹیٹ بینک کا بھی کوئی کردار نظر نہیں آتا،ہمیں دنیا کی دیگر اسلامی بینکاری سے بھی تقابل دیکھنا ہو گا،اسلامی بینکاری سے چوری کی جا رہی ہے،اسلامی بینکاری کا بنیادی اصول نفع اور نقصان ہے ،کسی بینک کو آج تک نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے اسلامی بینکاری پر قائمہ کمیٹی کو مکمل بریفنگ دی جائے گی،اسلامی بینکاری علماء کی طرف سے اجازت پر چلتی ہے،آڈٹ والے اور اسٹیٹ بینک بھی نظر رکھتا ہے کہ تمام اسلامی شرائط پر عملدرآمد ہو

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری اسلام کے مطابق نہیں چلتی ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی اسلامی بینکاری کا فریم ورک باقی اسلامی دنیا کے مقابلے میں خاصا سخت ہے ،اسلامی بینکاری میں کھاتداروں کو فکسڈ منافع نہیں دیا جا سکتا جبکہ روایتی بینکاری میں فکسڈ ہوتا ہےآئی ایم ایف نے کمرشل بینکوں اور میکروفنانس بینکوں کو ایک فریم ورک کے تحت لانے کا مطالبہ کیا ہے،اس قانون کو اس سال دسمبر تک لاگو کرنا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ قائم کی گئی مشترکہ سرمایہ کار کمپنیوں پر حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کی جائے ،ان ممالک کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہے،وزارت خزانہ اس کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ،حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ وزیر خزانہ 29 اگست سے ان کمپنیوں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے،حکومت بھی ان کمپنیوں کو سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے. سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بینکوں کو رائٹ آف یا سیٹلمنٹ پر اسٹیٹ بینک سے منظوری لینا پڑتی ہے،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رائٹ آف پر اسٹیٹ بینک کی اجازت نہیں درکار ہوتی ،جو اکاونٹ دس سال تک استعمال نہ ہو اس کو اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیا جاتا ہے،دس سال کے بعد کافی لوگ اکاونٹ واپس لینے اسٹیٹ بینک کے پاس آتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ اس مدت کو 10 سال سے بڑھا کر 15 سال کر دیا جائے،اگر کسی روائیتی بینک کی 50 فیصد سے زائد برانچیں اسلامی ہو جائیں تو وہ مکمل اسلامی بینک بن سکے گا ،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بینکوں کو اسلامی بینکاری میں بہت منافع ہے وہ تو فورا اسلامک ہوں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام بینکوں سے مشکلات کا شکار ہونے پر ریکوری پلان لیا جائے گا ،ترامیم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے اختیارات کی تعریف کی گئی ہے،اسٹیٹ بینک کے پاس ہر بینک کیلئے ریکوری پلان بنایا جائے گا،اگر کوئی بینک مشکل میں آئے جائے تو اس کے منافع بخش اور نقصان دہ حصہ کو الگ کردیا جائے گا،اس طرح منافع بخش حصہ کو فروخت کیا جا سکے گا،اسٹیٹ بینک سرمایہ کاری کے نام ہر اکاؤنٹس مانگنے والوں کیخلاف کارروائی کر سکے گا،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس طرح کے اکاؤنٹس رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی طرف سے لیئے جاتے ہیں،اسٹیٹ بینک ایسے اکاؤنٹس لینے والوں کیخلاف کارروائی کرے ،کمیٹی نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

آدھی سے زیادہ عوام بھوک سے مر رہی مگر آبادی پر کنٹرول نہیں کرنا چاہتے،وزیر قانون

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply