عوام کا پیسہ کھا کر لندن بھاگ آئے،سن کر عابد شیر علی سیخ پا،دیں گندی گالیاں، ویڈیو وائرل
عوام کا پیسہ کھا کر لندن بھاگ آئے،سن کر عابد شیر علی سیخ پا،دیں گندی گالیاں، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اورلندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقیم عابد شیر علی کی ویڈیو سامنے آئی ہے
وائرل ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں عابد شیر علی ،شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ہمراہ ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ ایک خاتون سمیت دو افراد ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تو انہیں دیکھ کر انکے قریب گئے اور کہا کہ عوام کے پیسےلیکر لندن بھاگ گئے عوام کے پیسے واپس کرو،
جس کے بعد عابد شیر علی سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے خاتون اور مرد کو ننگی گالیاں دینی شروع کر دیں، عابد شیر علی کی وائرل ویڈیو میں مسلسل دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس مرد کی بہن کو نازیبا الفاظ، گندی گالیاں دے رہے ہیں اور مسلسل دیئے جا رہے ہیں، ریسٹورینٹ کے عملے نے اس موقع پر دونوں کو چپ کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز بھی موجود ہیں تا ہم سلمان شہباز نے عابد شیر علی کو گالیاں دینے پر کچھ نہ کہا پہلے خاموش بیٹھے رہے پھر سلمان شہباز نے ویڈیو بنانا شروع کر دی
عابد شیر علی اور دوسری پارٹی کے مابین زبانی تصادم کافی دیر چلتا رہا بعد میں ریسٹورینٹ کے عملے نے انکو چپ کروایا
عابد شیر علی کی گالیوں کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو چکی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ لندن میں عابد شیر علی اور سلمان شہباز فیملی کےہمراہ ریسٹورانٹ میں کھاناکھارہےتھےجب پاکستانی فیملی نےکہا کہ تم عوام کے پیسوں سے کھانا کھا رہے ہو، تم چور ہو پاکستان واپس جاؤ۔ @AbidSherAli زندگی میں 1 کھانا بھی سکون سے نہ کھانے دیں گے پاکستانی، جتنا چوری اور حرام کا پیسہ بنایاہے
لندن میں عابد شیر علی اور سلمان شہباز فیملی کےہمراہ ریسٹورانٹ میں کھاناکھارہےتھےجب پاکستانی فیملی نےکہا کہ تم عوام کے پیسوں سے کھانا کھا رہے ہو، تم چور ہو پاکستان واپس جاؤ۔@AbidSherAli زندگی میں 1 کھانا بھی سکون سے نہ کھانے دیں گے پاکستانی، جتنا چوری اور حرام کا پیسہ بنایاہے pic.twitter.com/SgHguywHwZ
— Naseem Khaira (@Naseem_khera) July 21, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی اور ایک پاکستانی نوجوان میں عید کے دن ریسٹورنٹ میں سخت جملوں اور گالیوں کا تبادلہ۔۔۔ عابد شیر علی آور سلمان شہباز کی فیملی ہے لوگوں نے اوازیں کسیں کے اپ قوم کا لوٹے ھوے مال سے کھانا کھا رھے ھو جس پر عابد شیر علی خواتین کی موجودگی میں ننگی گالیاں دیتے رہے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب