کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی،شرجیل میمن

sharjeel

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ 2007 کا وہ دن تھا جب ہمت اور امید کی علامت شہید بی بی برسوں کی جلاوطنی کے بعد اپنے پیارے وطن واپس آئیں،

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی واپسی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے امید کی کرن تھی، کارساز پر پیپلز پارٹی کے 180 جیالوں نے اپنی قائد کی حفاظت کے لیے خود کو قربان کر دیا، کارساز کے شہداء نے پاکستان کے جمہوری مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود شہید بی بی جمہوریت کی بحالی، پسماندہ افراد کا ہاتھ تھامنے کے لیے اپنے مشن پر ثابت قدم رہی،پیپلز پارٹی عوام کی آواز کا نام ہے، کارساز حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش تھی، کارساز جیسے حملوں کے باوجود ہمارے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے گئے، کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے خوشحال، پرامن اور جمہوری پاکستان کے وژن کے لئے قربانی دی، حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مستحکم جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہے،

بلاول بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

Comments are closed.