غریب عوام کے لئے ہم کونسا کام کرنے لگے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ سن کر عوام بھی حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،فلاح وبہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے عرصے میں ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مختصرمدت میں متعدد نئےقوانین متعارف کرائے ، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قوانین میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے،عوام کی ضروریات کو مدنظررکھ کرنئے ایکٹ بھی لارہے ہیں

تین طلاقیں ایک ساتھ دینا ہو گا اب پاکستان میں جرم، قانون سازی کا فیصلہ

فروغ نسیم کا  کہنا تھا کہ 72 سال کے آرکائیو کی ایپ تیار کی گئی ہے جس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے ،لا ڈویژن نے ایک سال نئب 22 قوانین بنائے ہیں، مددکی منتظرخواتین وبچوں کےلیےخصوصی ایکشن پلان تیارکیاگیاہے،55ملین صارفین کو انٹرنیٹ پر ان قوانین تک رسائی ہو گی ،844 قوانین ایپ پراپ لوڈکردیئےگئےہیں، 8 قوانین کو مختلف کمیٹیوں اور اسمبلیوں سے پاس کروانا ہے .

وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی،صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلیٰ کو ہیلتھ کیئر ورکرز کی ہڑتال کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ نے نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت کی

Shares: