این اے 207 ، ضمنی انتخابات میں آصفہ بھٹو بلا مقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں، آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام حلقوں میں خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کیا ہے
آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد-1 کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں، میں عہد کرتی ہوں کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے تمام حلقوں کی پوری لگن اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کروں گی، حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے لیکر حتمی نتائج سامنے آنے تک اپنے حلقے کے عوام، پیپلز پارٹی کے کارکنان، جیالوں، میڈیا وکرز اور پریس کی موجودگی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے صدر آصف زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد انہوںنے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی،آصف زرداری کی چھوڑی گئی سیٹ پر آصفہ کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا،این اے 207 سے آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،آر او شیر علی جمالی کے مطابق کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے جبکہ باقی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے لیے تھے جس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں
صدر آصف علی زرداری پہلے ہی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کی حیثیت دینے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں،ممکنہ طور پر آصفہ بھٹو آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی تو انہیں خاتون اول کا پروٹوکول بھی ملے گا،قومی اسمبلی کے ایوان میں وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ ایوان کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گی
واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سےآصفہ بھٹوکےنانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکےہیں آصفہ بھٹوزرداری خاتون اول کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹوزرداری محترمہبے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔آصفہ بھٹوزرداری کی کامیابی پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مبارک باد دی کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب رکن قومی اسمبلی بننے سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا تھاکہ آصفہ بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو کی جھلک سمائی ہوئی ہے اور وہ بھی جلد قومی اسمبلی میں مظلوم عوام کی آواز بن کر اُبھریں گی۔
بی بی رانی کی صاحبزادی کیساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں،راجہ پرویز اشرف
صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقا بلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے۔قومی اسمبلی میں ان کی آمد پارلیمان،آئین اور خواتین کیلیے مضبوط آواز بنے گی۔آصفہ بھٹو زرداری کی پارلیمان میں موجودگی عوامی و جمہوری حقوق کے شعور کا بین ثبوت ہے۔بی بی رانی کی صاحبزادی کیساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔امید ہے پارلیمان بھی اپنی نوجوان اور با صلاحیت رکن سے بھر پور استفادہ کریگی۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔
آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا، اب ضمنی انتخابات میں آصفہ زرداری نے کاغذات جمع کروائے اور جیت گئیں،
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی
آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.
8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ