عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، نجمی عالم

صوبائی مشیر برائے ماہی گیری و لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ ہمیں سندھ کے غریب عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور ڈاکٹرز اپنی خدمات صرف ان کیلئے وقف کرنا ہونگی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے دفتر میں سندھ کے تمام اضلاع میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری کے ساتھ کارپٹ ویکسین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے صوبائی مشیر کو سندھ کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے گزشتہ بارشوں میں رین ایمرجنسی کیمپوں میں استعمال ہونے والی ویکسین، اسپتال اسٹرکچر اور ویکسین کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ویٹرنری ہسپتال کی عمارتوں اور سولر تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں تاکہ ہم محکمہ لائیو سٹاک میں آئندہ نئے پراجیکٹس سے انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کریں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ ہمیں 20 جانور رکھنے والے سندھ کے مویشی فارمز کی رجسٹریشن کا کام کرنا ہے تاکہ ہم ان کے جانوروں کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو مویشیوں کے چارے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے جس سے دودھ اور گوشت میں اضافہ ہوگا۔

Comments are closed.