ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستانی عوام خصوصاً طلبا و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طالبات اور انتظامیہ نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے چند دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں عوامی حمایت، خاص طور پر نوجوانوں کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے مذہب، ثقافت اور روایات کی بنیاد پر جڑے ہوئے ہیں۔ دشمن عناصر کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور افواج کے درمیان رشتہ مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ طالبات نے جذبے کے ساتھ مزید ایسے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
نائجیریا میں مسلح افراد کا خوفناک حملہ، بینو ریاست کے گاؤں میں 100 افراد ہلاک
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، بعض علاقوں میں ہلکی بارش
ایران اسرائیل تنازع: پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ
ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی