سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حقائق کو مسخ اور عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے،
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئی بھرتی پالیسی اسٹاپ گیپ اقدام ہے، اس کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، بے بنیاد الزامات اجتماعی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے، تعلیمی اداروں میں فیسوں کا تعین بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور آپریشنل اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،حکومت سندھ، تعلیم کو سستی اور مساوی بنانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے، کراچی یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا زوال وراثت میں ملا مسئلہ ہے،حکومت ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی اور جدید بنانے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہے،میگا پراجیکٹس میں تاخیر اکثر تکنیکی مسائل سمیت ناگزیر چیلنجز کی وجہ سے ہوتی ہے، نگران دور حکومت میں کام روک دینا اور کراچی میں یوٹیلٹیز کی وجہ سے بھی بی آر ٹی پروجیکٹ کو تاخیر کا سامنا ہے،ریڈ لائن منصوبے کی بڑھتی ہوئی لاگت کی بڑی وجہ عالمی افراط زر، بڑھتی ہوئی مادی لاگت اور روپے کی قدر میں کمی ہے،