پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری ،تقسیم کے خاتمے کے لئے وکلا برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا،خدمت کی سیاست مرکزی مسلم لیگ کا منشور،وکلا کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں،فاتح پاکستان نے اب ترقی کی منزلیں طے کرنی ہیں،مرکزی مسلم لیگ عوام کو مایوس نہیں کرے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرنوالہ بار کے وکلا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ راشد علی سندھو،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل محمد سعید ہنجرا،محمد احتشام اکبر بٹر ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا،گوجرانوالہ بار کے وکلا نے خالد مسعود سندھو کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سیلاب ہو ،زلزلہ ہو کوئی بھی مسئلہ ہو ،مرکزی مسلم لیگ خدمت کے لئے ہر وقت میدان میں موجود ہے، مرکزی مسلم لیگ عوام کو مایوس نہیں کرے گی،وعدہ کرتے ہیں،عوام کے ساتھ ساتھ وکلا کے لئے بھی خدمت کا سفر جاری رہے گا، سیاست تدبر کے ساتھ ہوتی ہے،ہم مینار پاکستان ورکرز کنونشن کی تیاری کر چکے تھے لیکن افغانستان کی جانب سے حالات خراب ہوئے تو ہم نے ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا ،ہم ملک کے لئے کام کرتے ہیں،پاکستان کو مضبوط کرنا ہے،دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے،گالم گلوچ ،انتشار کی سیاست اب اس ملک میں نہیں چلے گی، پاکستان کو آگے لے کرجانا تو تو سب کو بیٹھنا ہو گا ، میں خود وکیل ہوں،وکلا کو حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہئے،بطور نائب صدر سپریم کورٹ بار وکلا کے مسائل کے حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا،ملک میں جس قدر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی درست نہیں، تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کے لئے ایک ہونا ہو گا،








