عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرکنٹرول سےمتعلق اجلاس ہوا ،اجلاس میں اسد عمر، خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں قیمتوں پرموثر کنٹرول اورغریب طبقے کوریلیف فراہم کرنے سےمتعلق تجاویز پرغور کیا گیا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی حالات اوراصلاحاتی عمل سے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کاادارک ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں،حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190ارب روپے مختص کیے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے،ٹائم لائنزپرمبنی واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، وزیراعظم عمران خان نے کسانوں‌ کو بھی ریلیف دینے کی ہدایت کی اور کہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے

وزیر اعظم نےکہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لیےانتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے. اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے اور مزید بہتری کی طرف جار ہی ہے.

وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کےتحت ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویزکوحتمی شکل دینےکی ہدایت کی،وزیراعظم نے کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی لانے کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی.

Shares: