بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس پر میزائل حملے کے بعد راولپنڈی کی عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور نور خان ایئربیس کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔عوام نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جن میں مودی کتا ہائے ہائے”،پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں”
جیسے فلک شگاف نعرے شامل تھے۔اس موقعے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے محافظوں کے ساتھ ہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اس عوامی ردعمل سے واضح ہے کہ قوم دشمن کے کسی بھی حملے پر متحد اور افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
سیکیورٹی انتظامات سخت
دوسری جانب نور خان ایئربیس کے اطراف سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے:پاک فوج کی بھاری نفری ایئربیس کے مرکزی دروازے پر تعینات کر دی گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں.
بھارت کا ایئر بیسز پر حملہ، پاکستان کا مؤثر جواب جلد متوقع، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت کا نور خان ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا ،سیکورٹی ذرائع
پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع
بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج