سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اورفکر کی جماعت ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی،معیشت نہیں چلے گی تو نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا۔ہم آج یہاں اقتدار چھوڑ کر بڑے مقصد کیلئے کھڑے ہیں،آج اس ملک کا ہر نظام ناکام ہے،جب تک آپ اس نظام کونہیں بدلیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جب تک ہم مل کر نہیں بیٹھیں گےتو نقصان ملک کا ہوتا ہے،آج سڑکوں پر کنٹینرز نہیں لگنے چاہئیں،دنیا کا کوئی ملک نہیں جہاں عوام سے بچنے کیلئے کنٹینر لگائے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہہ عوام کے نمائندے کا احتساب الیکشن میں ہوتا ہے،ہم نے وہ احتساب کا نظام ہی ختم کردیا ہے،ہم الیکشن چوری کر کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں۔ہم نے اس ملک کے حالات کو بہتر کرنے کیلئےاپنا حصہ ڈالنا ہے،عوام پاکستان ملک کی ترقی اور ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، کھرا سچ میں لائیو کالر کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

کراچی: خونی ڈمپر و ٹینکر مافیا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی کےطلباء کے ساتھ نشست

نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

Shares: